انٹر نیشنل

سفیر ہند کی ہند سعودی پارلیمنٹری کمیٹی اراکین سے ملاقات

ریاض کے این واصف

سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے منگل کے روز سعودی۔انڈین پارلیمنٹری فرنڈشپ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ سعودی شوری کونسل میں یہ ملاقات عزت مآب خالد محمد البوادی کی سربراہی مین ہوئی۔ اس موقع پر سفیر ہند کے ہمراہ سفارت خانے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ چیرمین البوادی نے حال میں جائزہ حاصل کرنے والے سفیر ہند کا مملکت میں آمد پر خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر انھوں نے باہمی دلچسپی کے امور، دونوں مملک کے درمیان تعلقات کے استحکام وغیرہ پر گفتگو کی۔ اراکین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمنٹری تبادلوں میں اضافہ پر بھی اتفاق کیا۔ وفود نے دونون مملک کے درمیان مختلف امور جیسے سیاحت، ادویات، تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button