انٹر نیشنل

’’کیا تم مسلمان ہو؟‘‘ ہاں کہتے ہی چاقو سے 15 وار، امریکہ میں ہندوستانی نوجوان سہیل پر جان لیوا حملہ

امریکہ کی ریاست یوٹاہ کے ایک مشہور شاپنگ مال میں ایک ہندوستانی مسلم نوجوان پر چاقو سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اسٹال پر کام کرنے والے سہیل نامی نوجوان پر 48 سالہ پیٹر مائیکل لارسن نے حملہ کیا۔ اس وحشیانہ حملہ میں سید سہیل الدین کے جسم پر تقریباً 15 مرتبہ چاقو کے وار کئے گئے۔

 

بتایا گیا ہے کہ ملزم پہلے سہیل کے پاس گیا اور اس سے بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ کہاں سے آیا ہے۔ سہیل نے بتایا کہ وہ ہندوستان سے ہے اور اس کا نام سہیل ہے۔ اس کے بعد ملزم نے پوچھا کہ ’’کیا تم مسلمان ہو؟‘‘ سہیل کے ہاں کہنے پر ملزم نے فوراً چاقو نکالا اور اس پر اندھا دھند وار شروع کردیئے۔

 

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے مذہب کی بنیاد پر حملہ کیا اور اس کا مقصد مسلمانوں کو قتل کرنا تھا۔ پولیس نے اس واقعہ کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا۔

 

شدید زخمی سہیل کا ہاسپٹل میں کئی مرتبہ آپریشن کیا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستانہ حملوں میں اضافے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button