انٹر نیشنل

امریکہ میں ہندوستانی خاندان کے 4 افراد کا اغوا _ 8 ماہ کی بچی بھی شامل

حیدرآباد _ 4 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ میں نامعلوم افراد نے ہندوستانی خاندان کے 4 افراد کا اغوا کرلیا۔ امریکی پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو  کیلیفورنیا کی مرسڈ کاؤنٹی سے اغوا کیے گئے چار افراد میں ایک 8 ماہ کی بچی اور اس کے والدین بھی شامل ہیں

مرسڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، ان کے آٹھ ماہ کے بچے آروہی ڈھیری اور 39 سالہ امندیپ سنگھ کا نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ۔ پولیس اغوا کاروں کی تلاش کررہی ہے پولیس نے ملزم کو مسلح اور خطرناک قرار دیا ہے۔

اے بی سی 30 کی خبر کے مطابق، واقعہ کے بارے میں زیادہ تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن حکام نے کہا ہے کہ ان چاروں کو جنوبی ہائی وے 59 کے 800 بلاک میں ایک کاروبار سے ان تمام کا زبردستی ڈرا دھمکا کر اغوا کیا گیا ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button