تلنگانہ اُردواکیڈیمی کی اسکیم کے تحت اُردو کے چھوٹے اخبارات و رسائل کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 26-2025 کے لئے درخواستوں کی طلبی۔جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیان

تلنگانہ اُردواکیڈیمی کی اسکیم کے تحت اُردو کے چھوٹے اخبارات و رسائل کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 26-2025 کے لئے درخواستوں کی طلبی۔جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیان
حیدرآباد۔ 22/اگست2025 (اردو لیکس ) ریاستی تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی اسکیم چھوٹے اُردو اخبارات و رسائل کو سالانہ مالی اعانت کے تحت 26-2025 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست گزار اپنی درخواست کے ساتھ RNI، بینک اکاؤنٹ نمبر معہ IFSC Code‘پاس بک کی Self Attested کاپی آدھار کارڈ‘ پیان کارڈ کی کاپیوں کے علاوہ 3 دن کے تازہ شماروں کی کا پیاں اور 15,000 روپئے (پندرہ ہزار روپئے) کی ایڈوانس رسید بل کی تین کا پیاں اور یوٹیلائزیشین سرٹیفکیٹ 31/ اگست 2025 تک بنام ڈائرکٹر / سکریٹری صدر دفتر تلنگانہ اُردواکیڈیمی، چوتھی منزل حج ہاؤز نامیلی، حیدر آباد میں بذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کریں۔