انٹر نیشنل

امریکہ کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے تازہ واقعات _ 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

حیدرآباد _ 24 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ کیلیفورنیا کے ہاف مون بے ایریا میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے تازہ واقعات پیش آئے ۔ اس واقعہ میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کو پیش آیا۔ تاہم فائرنگ  کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ اسی دوران پیر کی سہ پہر آئیووا کے ڈیس موئنس چارٹر اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں دو طالب علم ہلاک اور ایک اور استاد زخمی ہوا۔ اسے ہاسپٹل لے جایا گیا اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ملزمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

واضح رہے کہ دو دن   قبل کیلیفورنیا میں چینی سال نو کی تقریبات کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔  تلگو طلباء پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ میں اے پی کے بیجواڑہ کے دیواشیش نامی طالب علم کی موت ہو گئی اور تلنگانہ کا ایک طالب علم سائی چرن ایک علیحدہ واقعہ میں زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button