انٹر نیشنل

حج ۲۰۲۳ میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد فریضہ حج ادا کریں گے

ریاض ۔ کے این واصف

کورونا وباُ کے دور کی طرح امسال حجاج کی تعداد پر تحدید عائد نہیں رہے گی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’اس سال 20 لاکھ سے زیادہ افراد فریضہ حج ادا کریں گے‘۔ اخبار 24 کے مطابق پیر کو الجزائر میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے عازمین حج کی صحت و سلامتی کے حوالے سے اقدامات مکمل کرلیے ہین۔

اس سال حج پوری گنجائش کے مطابق ہوگا۔ جتنی تعداد میں کورونا وبا سے پہلے عازمین آتے تھے اتنی ہی تعداد میں اس سال بھی آئیں گے۔

توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ’اس سال الجزائر سے 41 ہزار سے زیادہ افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے‘۔ الجزائر کےایسے باشندوں کو “نسک پورٹل” مقامی ایجنٹ یا عمرہ پیکیج کے ذریعے بکنگ کی سہولت میسر ہے۔

سعودی وزارت کا کہناہے کہ’ خلیجی ممالک میں مقیم الجزائری بھی مملکت پہنچ کر آن لائن عمرہ ویزا حاصل کرسکتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button