انٹر نیشنل

پاکستان میں دو درجن افراد کو گاڑیوں سے اتار کر سر عام گولیاں مار دی گئیں

نئی دہلی: پاکستان میں قریب دو درجن افراد کو کھلے عام فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ بلوچستان میں واقع موسیٰ خیل ضلع میں آج پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیٰ خیل میں کچھ مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں کو روک کر پہلے مسافروں کو نیچےاتارا اور پھر ان کی پہچان کرنے کے بعد ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

 

فائرنگ میں کم از کم 23 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔پاکستانی حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موسیٰ خیل حملہ پنجاب کے لوگوں کو ہدف بنا کر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کا حملہ تقریباً چار ماہ قبل ہوا تھا۔ اپریل ماہ کی بات ہے جب نوشکی کے پاس ایک بس سے 9 مسافروں کو اتار دیا گیا تھا اور ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولی مار کر ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایوب کھوسو نے بتایا کہ ایک ممنوعہ گروپ کے دہشت گردوں نے

 

موسیٰ خیل ضلع کے راراشم علاقہ میں ایک شاہراہ کو رخنہ انداز کر دیا اور 23 مسافروں کو بس سے اتارا۔ فوری طورپر اس ابت کا پتہ نہیں چل سکا کہ فائرنگ کرنے والوں کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button