نیشنل

وزیٹرس گیلری سے ایک شخص پارلیمنٹ میں کود گیا۔ایوان میں عجیب و غریب واقعہ۔ ویڈیوز دیکھیں

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں آج سیکوریٹی انتظامات میں نقائص کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آج لوک سبھا کی کاروائی کے دوران ایک یا دو افراد وزیٹرس گیلری سے اچانک ایوان میں کود گئے

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق جس کے ساتھ ہی ارکان پارلیمنٹ میں ہلچل مچ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک کے بعد ایک ان دونوں نے گیلری سے ایوان میں چھلانگ لگا دی، ان میں سے ایک شخص ارکان کے ٹیبلز پر چڑھتا ہوا دوڑنے لگا اور اس نے سیاہ قوانین بند کرو کا نعرہ لگایا

 

ایوان میں موجود ارکان پارلیمنٹ نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں اسے سیکورٹی عملہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس اچانک پیش آئے واقعہ کے ساتھ ہی اسپیکر نے ایوان کی کاروائی کو ملتوی کر دیا۔

 

واضح رہے کہ 22 سال قبل آج ہی کے دن پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اور آج ہی کے دن اسی طرح کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک شخص نے ایوان میں اسپرے بھی چھڑکا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button