تلنگانہ
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ، کئی اضلاع میں الرٹ جاری

خلیج بنگال میں کم دباؤ کے باعث تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک بھاری سے بہت بھاری بارش متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے جگتیال، جیا شنکر بھوپال پلی، کریم نگر، مولوگو، محبوب آباد، منچریال، نرمَل، نظام آباد اور پداپلی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ اور دیگر اضلاع کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق بارش کے ساتھ تیز ہوائیں، گرج چمک اور بجلی کڑکنے کا بھی امکان ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے
۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کی ریکارڈ تفصیلات درج ذیل ہیں: منچریال 7.18 سینٹی میٹر، عادل آباد (نیرڈی گونڈا) 6.5 سینٹی میٹر، آصف آباد (کوٹا پلی) 5.45 سینٹی میٹر، سنگاریڈی ضلع پُلکل 14.7 سینٹی میٹر، نللوولی 9.7، چوٹاکور 9، امین پور 8.1، جھرا سنگم 7.4 اور میدک ضلع شیوم پیٹ میں 12.8 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔