انٹر نیشنل

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کا انڈین ایمبیسی آڈیٹوریم میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب

ریاض ۔ کے این واصف

ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے، یہ ہدایت وزیراعظم نریندر مودی کی تھی جس وقت ملک میں کووڈ وبا تھی، یہ بات وزیر خارجہ ہند ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہی۔ وہ انڈین ایمبیسی آڈیٹوریم میں ہندوستانی کمیونٹی سے مخاطب تھے۔ ڈاکٹر شنکر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمارے معاشی حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہو٘ں ملک کا کوئی غریب بھوکا نہیں رہنا چاہئے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ کے دور میں مرکزی حکومت نے ۸۰ ملین لوگون کو اناج اور چالیس ملین افراد کو بینک کے ذریعہ رقمی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر شنکر نے این آر آئیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اپنے وطن اور اپنوں سے دور رھ کر زندگی گزارنا ایک کھٹن کام ہے۔ انھون نے کہا کہ این آر آئیز جہاں ہیں وہاں اپنے ملک کی بہترین شبیہ بنا رہے ہیں جس کے لئے ملک اور ملک کی حکومت ان کی شکر گزار ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت ہمیشہ این آر آئیز کی زندگی کو بہتر بنانے کو شان رہتی ہے اورآپ کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر شنکر نے حکومت کی ساری ویلفیر اسکیموں پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی۔ کمیونٹی سے خطاب کے بعد ڈاکٹر شنکر نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔ سعودی عرب میں این آر آئیز کے بچوں کی اعلی تعلیم کے سوال پر انھوں نے کہا کہ چونکہ ۲۵ لاکھ سے زیادہ ہندوستانی یہاں آباد اس سلسلہ میں حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ وہ کل اپنے سعودی ہم منصب ملاقات میں ان تمام مسائل کو زیر بحث لائیں گے جن کا تعلق ہمارے این آر آئیز سے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب مین انھوں نے یقین دلایا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے عمل کو مزید تیزی سے مکمل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ سابق سفیر ہند برائے سعودی عرب اور اب وزارت خارجہ ہند دہلی میں سکریٹری ڈاکٹر اوصاف سعید بھی موجود ہیں۔ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے سہ روزہ سرکاری دورئے سعودی عرب کا آغاز ہفتہ سے ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button