نیشنل

لو جہاد کا الزام۔ نوراتری تقاریب میں داخل ہونے پرمسلم نوجوانوں کو وارننگ، آئے گا تو دو پیروں پرجائے گا 4 کندھوں پر

file photo

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں نوراتری سے قبل مسلم نوجوانوں کو وارننگ دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کی وزیراوشا ٹھاکر نے گزشتہ دنوں گربا پنڈالوں میں شناختی کارڈ دیکھ کر داخلہ دیئے جانے کی بات کہی تھی اور اب اندور میں بجرنگ دل کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے۔ بجرنگ دل کا کہنا ہے کہ مسلم سماج گربا پنڈالوں سے دور ہی رہیں کیونکہ مسلم سماج کے نوجوانوں کے ذریعہ الگ الگ طرح کے گربا پنڈالوں میں داخل ہو کر ہندو لڑکیوں کو جال میں پھنسایا جاتا ہے اور پھر لو جہاد کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے۔ ہندوتوا تنظیم کا کہنا ہے کہ قبل میں کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب مسلم نوجوان گربا میں داخل ہو کر ہندو لڑکیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور پھر انھیں لو جہاد میں پھنسا لیتے ہیں۔ بجرنگ دل کے ڈپارٹمنٹ کوآرڈنیٹر تنو شرما نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر گربا پنڈالوں میں کوئی بھی مسلم نوجوان ملا تو وہ آئے گا تو دو پیروں پرلیکن جائے گا چار کندھوں پر۔

متعلقہ خبریں

Back to top button