انٹر نیشنل

ایندھن کی قیمت میں اضافہ کا اثر،کچھ غیر ملکی روٹس پر پروازیں معطل۔ ایر انڈیا کا فیصلہ

ایندھن کی قیمت میں اضافہ کا اثر،کچھ غیر ملکی روٹس پر پروازیں معطل۔ ایر انڈیا کا فیصلہ

 

نئی دہلی: مشہور و معروف ایئر لائن ایئر انڈیا نے بین الاقوامی خدمات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کچھ غیر ملکی روٹس پر عارضی طور پر پروازیں معطل کی جا رہی ہیں۔

 

ایئر انڈیا کے مطابق فضائی حدود کی پابندیوں اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں جون سے اگست تک نافذ رہیں گی۔کمپنی نے بتایا ہے کہ دہلی-شکاگو، ممبئی-نیویارک، دہلی-شنگھائی اور چنئی-سنگاپور سمیت مزید دو روٹس پر پروازیں

 

عارضی طور پر بند کی جا رہی ہیں۔ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ یہ اقدام ایئرلائن کی خدمات کو منظم اور مؤثر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان

 

تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفری منصوبے ترتیب دیں۔

Dawn
Dawn

متعلقہ خبریں

Back to top button