‘اہم شواہد کے ساتھ حاضر ہوں گا’ بنڈی سنجے کے بیٹے کا پولیس کے نام مکتوب

حیدرآباد: مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے بنڈی سائی بھگیرتھ کے روز ایس آئی ٹی کی تفتیش میں پیش نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ ایس آئی ٹی حکام نے انہیں
نوٹس جاری کرتے ہوئے آج دوپہر 2 بجے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں تفتیشی عہدیدارکے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی تاہم وہ مقررہ وقت پر پیش نہیں ہوئے۔بعد ازاں غیر حاضری کے حوالے سے بھگیرتھ نے ایس آئی ٹی حکام کو ایک مکتوب لکھا۔
اس مکتوب میں انہوں نے کہا کہ وہ نجی وجوہات کی بنا پر آج پیش نہیں ہو سکے اور جمعہ کو تفتیش میں حاضر ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پاس موجود اہم شواہد کے ساتھ حکام کے سامنے پیش ہوں گے اور مکمل تعاون کریں گے۔اس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے
بھگیرتھ نے پہلے ہی تلنگانہ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ امکان ہے کہ اس پر جمعرات (14 مئی) کو ویکیشن بنچ سماعت کرے گی۔دوسری جانب متاثرہ کے بیان کو دوبارہ ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے اس کیس میں سخت
پوکسو دفعات (سیکشن 5(i) ریڈ ود 6) بھی شامل کر دی ہیں۔اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ جمعہ کو جب بھگیرتھ تفتیش میں پیش ہوں گے تو وہ کون سے اہم شواہد پیش کریں گے۔



