انٹر نیشنل

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا انتقال

جدہ -12جولائی ( عرفان محمد) قطر کے سابق امیر اور موجودہ امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق قطر کے امیری دیوان نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کی۔

 

امیری دیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ "اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور تقدیر پر کامل ایمان کے ساتھ ہم وطن عزیز کے عظیم نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔”

 

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر پر حکمرانی کی۔ انہیں جدید قطر کی ترقی اور خوشحالی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں توانائی سے مالا مال ملک نے معاشی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں نمایاں ترقی کی، جس سے عالمی سطح پر قطر کا مقام مزید مضبوط ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button