جرائم و حادثات

ماں کو قتل کرنے والی لڑکی پر باپ کے قتل کا بھی الزام – سرکاری ملازمت حاصل کرنے 23 سالہ لڑکی کی وحشیانہ کاروائی

راجستھان میں ایک23 سالہ لڑکی جسے اپنی ہی ماں کو قتل کروانے کے  الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، کے رشتہ داروں نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے الزام  عائد کیا کہ ایک سال قبل اس لڑکی نے اپنے باپ کو بھی قتل کیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل شہر جے پور کے پرتاپ پور علاقہ میں پیش آیا تھا جس میں 45 سالہ خاتون نیرج شرما کو ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی نے ہلاک کرڈالا تھا

 

تحقیقات پر پتہ چلا کہ نیرج شرما کی موت کے پیچھے کوئی اور نہیں متوفیہ کی بیٹی آیوشی ہی کارفرما ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات ہنوز جاری ہے۔ اس دوران مقتولہ نیرج شرما کے بھائی نے راکیش شرما نے الزام عائد کیا کہ نیرج شرما کے شوہر وجئے شرما کی موت کے پیچھے ان کی بیٹی آیوشی ہی ملوث ہے۔ وجئے نے الزام عائد کیا کہ ان دونوں قتل کے واقعات کا اصل سرغنہ آروشی کا کزن بلرام ہے جو فی الوقت مفرور ہے

 

۔ راکیش نے بتایا کہ اس کے بہنوئی وجئے جو راجستھان ہائی کورٹ میں کورٹ ماسٹر کے طور پر کام کرتے تھے  کی ، موت طبعی نہیں تھی ، انہوں نے پولیس سے اس زاویہ سے بھی تحقیقات کرتے ہوئے ممکنہ سازش کا پتہ لگانے کامطالبہ کیا۔ راکیش کے مطابق آیوشی کے والد و جنے شرما جولائی 2024ء میں دماغ پر فالج کے حملہ کا شکار ہوئے تھے

 

، جس پر سینئر ڈاکٹرس نے انہیں دوسرے دواخانہ منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم تین ماہ تک اس خاندان نے یہ نہیں بتایا کہ وجے شرما کا کس دواخانہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔ جب نیرج شرمانے اس سلسلہ میں استفسار کیا تو اس نے بتایا کہ اس کا علاج دہلی کے خانگی دواخانہ میں جاری ہے۔

 

بعد ازاں خاندان کو مطلع کیا گیا کہ وجئے کی حالت خراب ہے۔ جس کے باعث اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ جب وجئے کے رشتہ دار دواخانہ پہنچے تو ڈاکٹرس نے بتایا کہ وجئے کے تمام اعضا ناکارہ ہو چکے ہیں۔ وجئے کو اپریل 2025ء میں گھر واپس لایا گیا جہاں چند دنوں میں وہ فوت ہو گیا۔ تفتیش میں آیوشی نے بتایا کہ اسے توقع ہے کہ اس کے باپ کی ملازمت اسے مل جائے گی۔ تاہم اس وقت وہ صرف 12 جماعت پاس کیا تھا۔

 

جس پر ارکان خاندان کے مشورہ پر وجئے کی ملازمت اس کی بیوہ نیرج شرما کو حاصل ہوگئی۔ جس سے آیوشی شدید برہم ہوگئی تھی۔ شرما سے 3 جولائی کو صبح کی چہل قدمی کے دوران ایک کار نے نیرج شرما کو کچل  کر ہلاک کر دیا۔

 

تاہم پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے آروشی کو گرفتار کر لیا تحقیقات پر پتہ چلا کہ آیوشی کے کزن بلرام نے نیرج شرما  کو قتل کرنے کے لیے 7 لاکھ روپنے حاصل کئے تھے۔ پولیس تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ آیوشی نے گاڑی سے اپنی ماں کو  ہلاک کروانے کی تین بار سازش کی تھی

 

تاہم سڑک پر ٹریفک کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔ مقامی پولیس انسپکٹر پورن مل یادو نے بتایا کہ پولیس ، اس معاملہ کی بشمول راکیش شرما کے الزامات ، ہر زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button