انٹر نیشنل

علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں نقاب پوش شخصیت -کیا وہ مجتبیٰ خامنہ ای تھے؟

ایران میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں نقاب پوش شخص کی موجودگی پر قیاس آرائیاں، شناخت معمہ بن گئی

 

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں ایک نقاب پوش شخص کی موجودگی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بیس بال کیپ اور سیاہ ماسک پہنے اس شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ آخری رسومات کے دوران خامنہ ای خاندان کے ایک کمسن بچے کے تابوت کو اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی شناخت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

 

بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ نقاب پوش شخص موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ہو سکتے ہیں، جو اپنے والد کی آخری رسومات میں خفیہ طور پر شریک ہوئے۔ تاہم ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص علی خامنہ ای کے بڑے پوتے محمد جاوید خامنہ ای ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو امریکہ کے حملے میں جاوید کا جسم شدید جھلس گیا تھا، جبکہ اسی حملے میں موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے تھے۔ محمد جاوید، علی خامنہ ای کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب کافی عرصے بعد موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک پیغام بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ایرانی عوام کا مطالبہ ہے اور وہ اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ پیغام ٹیلی گرام پر جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button