ہندوستانی باشندے ایران کےسفر سے پرہیز کریں: حکومت ہند
نئی دہلی: حکومت ہند کی جانب سے ہندوستانی باشندوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفارتخانہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مشرق وسطی میں سکیورٹی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکومت ہند نے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے
کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کو تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ "ہم خطے میں سکیورٹی کی صورتحال میں حالیہ اضافے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔”ایڈوائزری میں کہا گیا ہے
کہ "جو لوگ فی الحال ایران میں موجود ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔”