جرائم و حادثات
انسٹا گرام پر دوستی کے بعد طلاق شدہ خاتون کا ریپ۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ
حیدرآباد۔ انسٹا گرام پر ہوئی دوستی کے بعد حیدرآباد میں ایک خاتون کا ریپ کیا گیا۔ یہ واقعہ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ خاتون فلموں میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طورپر کام کیا کرتی ہے۔
حال ہی میں اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ اس دوران اس کی دوستی انسٹا گرام پر ششی کرن ریڈی سے ہوئی۔ اس نے کام کا بہانہ کرتے ہوئے خاتون کو 27 ستمبرکو اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ شرمناک حرکت کی۔ خاتون نے کسی طرح سے وہاں سے نکلنے کے
بعد پڑوسیوں کی مدد سےپولیس کنٹرول روم کو فون کروایا۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔