جرائم و حادثات
حیدرآباد کی لاج 15 سالہ لڑکی کا ریپ
حیدرآباد: حیدرآباد میں او یو لاج میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔گولکنڈہ پولیس کے بموجب 15 سالہ لڑکی 13 نومبر کو گھر سے نکلی تھی اور واپس نہیں لوٹی۔
بعد ازاں ایک نوجوان اسے بائیک پر گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا، پوچھتاچھ پر معلوم ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس گولکنڈہ سے شکایت کی گئی۔ پولیس نے لڑکی کو روم میں بلا کر اس کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والے
سید عبدالندیم ساکن تخت بولی کو گرفتار کر لیا اس کے مددگار نذیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ساتھ ہی پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ نوجوان کو کمرہ دینے والے او یو لاج کے مینجر جان سنگھ اور وہاں کے مالک وجے کو بھی گرفتار کر لیا۔