انٹر نیشنل
تاریخی گولکنڈہ کے نیلے ہیرے کی نیلامی

نئی دہلی: ملک کی شاہی وراثتی دولت میں شامل تاریخی گولکنڈہ بلیو ڈائمنڈ (نیلا ہیرا) جلد ہی نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ نایاب نیلا ہیرا جو ایک دور میں اندور اور بڑودہ کے مہاراجاؤں کے پاس تھا اب دنیا کے مشہور نیلام گھر کرسٹیزکے ذریعہ 14 مئی کو جنیوا میں نیلام کیا جائے گا۔
اس ہیرے کا وزن23.24 کیرٹ ہے اور اس کی ممکنہ قیمت 300 کروڑ سے 430 کروڑ روپے کے درمیان لگائی جا رہی ہے۔ اس نایاب گوہر کی تاریخ 259 سال قدیم ہے۔
ابتدائی طور پر یہ ہیرا اندور کے شاہی خاندان کی شان و شوکت کی علامت تھا۔ سال 1947 میں نیویارک کے معروف جیولر ہیری ونسٹن نے
اس قیمتی ہیرے کو خریدا۔ بعد ازاں یہ ہیرا بڑودہ کے مہاراجہ کی ملکیت میں آیا۔ بعد میں ایک خانگی ادارہ نے اس کو خرید لیا تھا۔