جرائم و حادثات

مہاراشٹرا کے بلڈھانہ میں خوفناک حادثہ 3 ہلاک 20 زخمی

ممبئی : ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانا میں خانگی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں کھام گاؤں۔نادورا روڈ پر ہوا۔ یہاں ایک پرائیویٹ بس اچانک ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

 

دھیہ پردیش ٹرانسپورٹ کی پرائیویٹ بس اور ٹرک کے درمیان یہ ٹکر ہوئی،حادثہ اس  قدر بھیانک تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 3 لوگوں کی جان چلی گئی۔ بس میں سوار 20 مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔بلڈھانا حادثے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے اس ویڈیو میں حادثے کا خوفناک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ آس پاس موجود اینٹ کی دیوار بھی ٹوٹ کر بکھر گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ مہلوکین کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button