انٹر نیشنل

حوثیوں کے یکم اکتوبر سے اب تک ریاض ایئرپورٹ پر 20 حملے:ترجمان عرب اتحاد

کے این واصف 

حوثیوں نے دو ہفتے کے دوران کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ ریاض پر بیس مرتبہ میزائل داغے اس سلسلہ عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ حوثیوں نے مملکت میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ نیز یکم اکتوبر سے اب تک صرف ریاض ایئرپورٹ پر 20 حملے کیے ہیں۔

 

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے ان حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مملکت کے ایئرپورٹس جن میں ابہا ایئرپورٹ شامل ہے، حوثیوں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک اور 364 زخمی ہوئے۔

 

جمعرات کو پریس بریفنگ میں ترکی المالکی نے کہاایئرپورٹس کو نشانہ بنانا ہزاروں عام مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ ترجمان نے ریاض انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیا جس میں تیرہ افراد جان سے گئے۔

 

اتحاد کے ترجمان نے بتایا آپریشنز کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کی جانب ایک ہزار 104 میزائل اور ایک ہزار 135 ڈرونز داغے جا چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا حوثیوں نے علاقائی فریقین کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔ صنعا، صعدہ اور عمران کے پہاڑی علاقوں کے اندر ایسے سٹوریج تعمیر کیے ہیں جو حملوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

 

ترجمان نے زور دیا کہ حوثی فوری طور پر ان تمام دہشت گردانہ کارروائیوں کو روک دیں جن کا ہدف عام شہری اور شہری تنصیبات ہیں۔ ان میں ایئرپورٹ، بندرگاہیں، تیل کی تنصیبات اور انفرا سٹرکچر شامل ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے حملوں کی دو مختلف ادوار کی تفصیلات بیان کیں۔

 

پہلا دور دس سال جبکہ دوسرا اپریل 2022 میں جنگ بندی سے شروع ہوکر اکتوبر 2026 تک کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button