انٹر نیشنل

ہندوستانی فوج کا حملہ۔ لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ

نئی دہلی: ہندوستان کی جوابی کارروائیوں سے پہلے ہی بوکھلائے ہوئے پاکستان کو ایک اور زبردست دھکہ لگا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے انتقام لیتے ہوئے کیے گئے حملوں میں پاکستانی فوج کی ایئر ڈیفنس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

 

جس کے نتیجے میں لاہور میں موجود فضائی دفاعی نظام تباہ ہو گیا۔ یہ اطلاع ہندوستانی کی وزارت دفاع کے ذرائع نے دی ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بھارت کے سرحدی علاقوں میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملوں کی کوشش کی

 

تھی۔ ان حملوں کا مقصد اوانتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، آدم پور، بھٹینڈہ، چندی گڑھ، نل، فلوڈی اور بھُج جیسے ہندوستانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا تھا۔

 

تاہم ہندوستان نے اپنے انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ان حملوں کو مؤثر طور پر ناکام بنا دیا۔ پاکستانی حملوں کے شواہد کے طور پر مختلف مقامات سے تباہ شدہ ڈرونز اور میزائلوں کے ملبے کو جمع کیا جا رہا ہے۔

 

ہندوستان نے جوابی کارروائی کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعینات ایئر ڈیفنس راڈارز اور سسٹمز کو ٹارگٹ کیا۔ خاص طور پر لاہور میں موجود چینی ساختہ HQ-9 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button