تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اردو سے وابستہ صحافیوں کی سالانہ ایوارڈ تقریب

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اردو سے وابستہ صحافیوں کے سالانہ ایوارڈ تقریب ھفتہ 10 مئی 11 بجے دن پریس کلب قدیم ، فتح میدان ، بشیر باغ حیدرآباد میں مقرر ھے۔
سال 2023, 2024 تبسم فریدی ، فیضی محمد اصغر ، اور حبیب علی الجیلانی ایوارڈ منتخب صحافیوں کو دیے جاینگے ۔صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی ، صدر نشین میڈیا اکیڈمی تلنگانہ کے سرینواس ریڈی ، مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر ، صدر نشین ٹیمریز فھیم قریشی ، اقلیتی کمیشن کے سابق صدر نشین محمد قمر الدین ، صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے وراحت علی ، سی ٹی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد بشارت و دیگر عمائدین شرکت فرمائیں گے ۔
فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد ، جنرل سیکرٹری سید غوث محی الدین ، کنوینر خلیل فرھاد ، محمد امجد علی نے تمام صحافیوں سے اس تقریب میں شرکت کی گزارش کی ھے اردو صحافت کے کاز کے لئے آپ کا تعاون قابل تحسین ہے ۔
۔