انٹر نیشنل

کویت ایرپورٹ حملہ میں ایک ہندوستانی ہلاک

نئی دہلی: ہندوستانی وزارتِ خارجہ نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔اس حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے دوران عام شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہ بنانے کی وہ مضبوطی سے اپیل کرتی ہے۔بیان میں دونوں فریقوں سے فوری طور پر ایسے حملے روکنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

 

مرکزی حکومت نے مہلوک بھارتی شہری کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ زخمیوں کو کویت میں موجود بھارتی سفارت خانہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔حکام کے مطابق اس علاقے میں موجود بھارتی

 

شہریوں کی حفاظت اور ان کی معلومات کے لیے مقامی حکام سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button