تلنگانہ
تلنگانہ میں 3 دنوں تک بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش امکان ہے۔ کہا گیا ہے کہ میدک، رنگاریڈی، حیدرآباد، محبوب نگر، ورنگل، نلگنڈہ، کھمم اور کاماریڈی کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اسی طرح تیز ہوائیں بھی 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔