انٹر نیشنل

ترکی میں زلزلے سے 84 ہزار عمارتیں تباہ

حیدرآباد _ 18 فروری ( اردولیکس ڈیسک) ترکی میں آنے والے زلزلے نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جانی نقصان کے ساتھ بھاری طور پر مالی نقصان بھی ہوا ہے ترکی وزیر ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی  مرات کورم نے کہا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے ملک میں تقریباً 84,726 عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نقصان ترکی کے دس صوبوں میں ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے اڈانا میں ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

 

وزیر مرات نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے زیادہ تر عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ان کے محکمے نے تقریباً 6 لاکھ 84 ہزار عمارتوں کا معائنہ کیا۔ جس میں پتہ چلا کہ84,000 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ان میں سے کچھ مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔ باقی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بہت زیادہ نقصان ہونے والی چند عمارتوں کو گرانے کی ضرورت ہے۔ وزیر نے لوگوں کو بری طرح تباہ شدہ عمارتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

 

صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ مارچ میں نئی ​​عمارتوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات ایک سال کے اندر مکمل ہو جائیں گی۔ زلزلے کی وجہ سے صرف ترکی میں ہی تقریباً 41,000 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button