انٹرٹینمنٹ

ویب سیریز مرزا پور کے اداکار شاہنواز پردھان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال _ ایوارڈ تقریب میں چکرا کر گر پڑے

حیدرآباد _ 18 فروری ( اردولیکس) ویب سیریز ‘مرزا پور’ اور فلم ‘رئیس’ میں کام کرنے والے اداکار شاہنواز پردھان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اداکار یشپال شرما نے یہ بات بتائی ۔ جمعہ کی شام  ایک ایوارڈ تقریب کے دوران سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد شاہنواز پردھان بے ہوش ہوگئے۔ انھیں دل کا دورہ پڑا۔ پردھان کو فوری طور پر کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

 

تقریب میں موجود شرما نے انسٹاگرام پر تقریب کی تفصیلات شیئر کیں۔ پردھان نے ‘ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری’، ‘خدا حافظ’، ‘رئیس’ اور ‘فینٹم’ کے علاوہ ویب سیریز ‘دی فیملی مین’ اور ‘ہسٹیجز’ میں بھی کام کیا ہے۔ اداکار راجیش تیلانگ، جنہوں نے پردھان کے ساتھ ’’مرزا پور‘‘ میں کام کیا، نے ٹویٹ کرکے اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انوپ سونی، روہتاش گوڑ سمیت کئی فنکاروں نے پردھان کو ان کے ٹویٹ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

 

شاہنواز پردھان ویب سیریز مرزا پور میں گڈو بھیا کے سسر کے طور پر مشہور ہوئے تھے۔ اس ویب سیریز میں، انہوں نے پرشورام گپتا کا کردار ادا کیا، جو شویتا (گولو) اور شریا پیلگونکر (سویٹی) کے والد تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button