” تمہارے پاپا بہت بہادر ہیں“ نظام آبادپولیس کمشنرسائی چیتنیا نے کی زخمی سید آصف کی عیادت

”تمہارے پاپا بہت بہادر ہیں“
نظام آبادپولیس کمشنرسائی چیتنیا نے کی زخمی سید آصف کی عیادت
نظام آباد:26/اکٹوبر(اردو لیکس) نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے گذشتہ دنوں ملزم شیخ ریاض کے ہاتھوں زخمی ہونے والے بہادر نوجوان سید آصف کیقیام گاہ واقع رام نگر،سارنگپور نظام آباد پہنچ کرعیادت کی۔رورل پولیس اسٹیشن حدود میں واقع رام نگر میں واقع ان کے گھر پر گئے، اور انہیں ان کے مستقبل کے بارے میں تفصیلی بات کرتے ہوئے ہر طرح کی مدد کرنے کا یقین دلایا۔اور جلد سے جلد صحتیاب ہونے کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہاکہ انہیں ہوم گارڈ کی ملازمت فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے سید آصف کے فرزند ایان کوگود میں اٹھایا اورکہاکہ ”تمہارے پاپا بہت بہادر ہے“ کہہ کر اس کی تعریف کی۔پولیس کمشنر سائی چیتنیا کی آمد سے سید آصف اور اس کے گھر والے بہت خوش تھے۔اس موقع پر نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی، نظام آباد ساؤتھ رورل سرکل انسپکٹر سریش کمار، رورل ایس آئی محمدعارف، VIٹاؤن ایس آئی وینکٹ راؤ اورمقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔



