انٹر نیشنل
اسرائیل پر ایران کا حملہ اور فلسطین و لبنان میں جشن
نئی دہلی۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد فلسطین کے غزہ اور لبنان کے بیروت میں شہریوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔نوجوان اللہ اکبر کے نعرے لگارہے تھے اور خوشی سے جھوم رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی کی گئی اور غزہ میں بھی شہری جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے سینکڑوں میزائل فائر کیے گئے۔ ایران کے فضائی حملے کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں اور شہریوں سے شیلٹر ہوم میں رہنے کی خواہش کی گئی ہے
اس وقت اسرائیل کا پورا زور ایرانی میزائلوں کو ناکام بنانے پر مرکوز ہے اس دوران اسرائیلی میڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو گرانا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔