جرائم و حادثات

65 سالہ شخص کی شرمناک حرکت 13 سال کی بچی حاملہ۔ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ میں سالہ شخص کی جانب سے کئے گئے جنسی استحصال کے نتیجہ میں 13سالہ نابالغ لڑکی حاملہ ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

 

تاخیرسے سامنے آئے اس معاملہ کی پولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسومعاملہ درج کرلیا۔ملزم کی شناخت سامبیاکے طورپر کی گئی ہے۔اس نے 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔ حال ہی میں لڑکی نے پیٹ درد کی شکایت کی جس پر ا س کی ماں لڑکی کو ورنگل کے ہاسپٹل لے گئی۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ لڑکی 4 ماہ کی حاملہ ہے۔

 

ماں یہ سن کر حیرت زدہ رہ گئی اور پوچھنے پر لڑکی نےپوری تفصیل بتائی۔ لڑکی کے ارکان خاندان نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو کیس درج کیا مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button