انٹر نیشنل
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکہ کو سخت وارننگ
نئی دہلی:ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکہ کو سخت وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکہ ان کے ملک کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھاتا ہے تو انہیں ’سخت جواب‘ ملے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بیان طلباء سے ایک خطاب کے دوران دیا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں یکم نومبر کو خامنہ ای کے ایک مشیر نے اشارہ دیا کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج بڑھانے پر غور کر سکتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنی نیوکلیائی تھیوری کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔ یہ فیصلہ ایران اور اس کے حریف اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان لیا جا سکتا ہے جس میں میزائل اور فضائی حملہ بھی شامل ہے۔