نیشنل

اڈانی گروپ کو کینیا میں بھی لگا جھٹکہ

نئی دہلی: اڈانی گروپ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ امریکہ میں کمپنی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد اب کینیا سے بھی ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے اڈانی گروپ کے ساتھ طے پائے ہوئے اس معاہدے کو رد کر دیا ہے جس کے تحت کینیا کے اہم ہوائی اڈے کا کنٹرول ہندوستانی گروپ کو منتقل کیا جانا تھا۔کینیا نے یہ فیصلہ اس وقت کیا ہے جب اڈانی گروپ کے بانی کے خلاف امریکہ میں فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔

 

صدر روٹو نے بتایا کہ انہوں نے وزارت توانائی کو گزشتہ ماہ اڈانی گروپ کی ایک یونٹ کے ساتھ طے شدہ 736 ملین ڈالر کی پبلک۔پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدے کو بھی رد کرنے کی ہدایت دی ہےجو کہ 30 سال کے لیے تھا اور جس میں برقی ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر شامل تھی۔ یہ دونوں فیصلے اڈانی گروپ کے لیے

 

ایک اور مشکل ثابت ہو سکتے ہیں، جس کا اثر عالمی سطح پر ان کی کاروباری سرگرمیوں پر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button