انٹر نیشنل
حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ منتخب، غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ادا کیا تھا اہم رول
فلسطین کی سیاسی اور مسلح تنظیم حماس کے نئے سربراہ کے طور پر خلیل الحیہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کی قیادت کرنے والے الحیہ اب تنظیم کے اعلیٰ ترین لیڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے دوران جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔



