حیدراباد میں موسلادھار بارش

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پیر کی رات 7 بجے کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جو رات 9 بجے تک جاری رہا۔ پرانے شہر کے علاوہ سکندرآباد، بیگم پیٹ، کوکٹ پلی، کے پی ایچ بی، نظام پیٹ، میڑچل، دنڈیگل، مادھاپور، گچی باولی، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، امیر پیٹ، پنجہ گٹہ، جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا
۔ اس کے باعث گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے بعد بعض مقامات پر ٹریفک کی رفتار بھی متاثر ہوئی۔ نئے شہر کے کئی علاقوں میں زبردست ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں
۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پورے حیدرآباد میں مزید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی اور ڈی آر ایف کی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔۔



