تلنگانہ
تلنگانہ پی سی سی کمیٹی کا اعلان – 27 نائب صدور میں تین مسلمان اور 69 جنرل سیکریٹریز میں 6 مسلم قایدین شامل

تلنگانہ پردیش کانگریس کی 96 قایدین پر مشتمل جمبو کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 27 قائدین کو پی سی سی نائب صدور اور 69 قائدین کو جنرل سکریٹریز کے طور پر موقع فراہم کیا گیا ہے۔
پارٹی نے 27 نائب صدور کے عہدوں میں سے 8 او بی سی، 5 ایس سی، 2 ایس ٹی اور 3 مسلم قائدین کو عہدے دئے ہیں۔ان میں ایم اے فہیم ؛ افسر یوسف زائی اور نواب مجاہد عالم خان شامل ہیں
۔اسی طرح 69 جنرل سیکریٹریز کے عہدوں میں سے 26 او بی سی، 9 ایس سی، 4 ایس ٹی اور 8 مسلم قائدین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں صرف 6 مسلم قایدین کے نام شامل ہیں۔ جن میں محمد عبدلفہیم ؛ محمد خواجہ فخر الدین ؛محمد صابر علی ؛محترمہ شمیم آغا ؛محمد اسد الدین ؛ رحمت حسین شامل ہیں