ہندوستانی تارکین وطن کے لئے ریاض ایمبیسی کی تازہ اڈوائزری۔ ضروری ہدایتیں جاری

کے این واصف
سعودی عرب پر حوثی حملون کے پیش نظر سفارت خانہ ہند ریاض نے سعودی میں مقیم ہندوستانی باشندون کے لیے تازہ ہدایات پر مشتمل اڈوائزری جاری ہے۔ جو اس طرح ہے۔
موجود صورتِ حال کے پیش نظر مملکت سعودی عرب میں مقیم تمام ہندوسانی شہریوںکومشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پُرسکون اور چوکس رہیں، فضائی حملے کی صورت میں گھروں یا عمارتوں کےاندر رہیں اور مقامی حکام کی جانب سے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ ہندوستانی شہریوں کوسختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جاری واقعات سےمتعلق کسی بھیویڈیو یا خبر کو پھیلانے یا دوبارہ شیئر کرنے سے گریز کریں۔
ریاض میں سفارت خانہ ہند، جدہ میں انڈین قونصل خانہ اور (VFS) وی ایف ایس کے ذریعے فراہم کی جانے والی پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق کی آؤٹ سورس خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ 2 تا 10 اکتوبر 2026 ریاض ہوائی اڈے پر ہونے والے حمل ے کے بارے میں تازہ معلوماتٔ مرحوم جناب محمد یوسف علی، جو بدقسمتی سے ریاض ہوائی اڈے پر حملے میں جاں بحق ہوئے تھیے کی تدفین ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق 12 اکتوبر 2026 کو ریاض میں کی گئی۔
سفیر ہند اور سفارت خانے کے اہلکاروں نے آخری رسومات میں شرکت کی۔10 اکتوبرُکو ریاض ہوائی اڈے پر حملے میںزخمی ہونے والے دو ہندوستانی شہری اب بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ ICU میں ہیں،جبکہ ایک کو ICU سے ہائی ڈپینڈنسی یونٹ ( HDU ) منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید چار ہندوستانی شہری عام وارڈ میں زیر علاج ہیں اور چار افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ سفارت خانے کے اہلکار ان اسپتالوں کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں جہاں زخمی ہندوستانی شہری زیر علاج ہیں، ان کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
تین پروازیں سفرٔ ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت بدستور معطل ہے۔ دمام، جدہاور مدینہ سمیت دیگر بڑےہوائی اڈون پر پروازیں جاری ہیں، تاہم ان میں بعض رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ہندوستانی فضائی کمپنیوں ایر ُانڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر اور انڈیگو ایئرلائنزنے سعودی عرب آنے اور یہاں سے جانے والی پروازیں 17 اکتوبر 2026 تک معطل کردی ہیں۔
سعودیہ ایئرلائنز کی طے شدہ پروازیں دمام، جدہ اور مدینہ سے جاری ہیں۔ فلائی ناس دمام سے لکھنؤ کے روٹ پر طے شدہ پروازیں چلا رہی ہیں۔ہندوستانی ُشہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ فضائی کمپنیوں سے باقاعدہ رابطے میں رہیں اور اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورت حال کی تصدیق کریں۔ ہنگامی صورت حال میں سعودی عرب سے روانہ ہونے کے خواہش مند ہندوستانی شہری ہمسایہ خلیجی ممالک،خصوصاًُ قطر اور بحرین، کے ہوائی اڈوں سے دستیاب پروازوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تاہم یہ متعلقہ ملک کے قوانین کے مطابق ویزا حاصل کرنے سے مشروط ہوگا۔ویزأ متعلقہ سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ایسے ہندوستانی شہری جو وزٹ، سیاحتی، عمرہ یا کاروباری ویزوں پر سعودیعرب آئے ہیں لیکن پروازیںnدستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کرنے پرمجبورہوئے ہیں، انہیں جرمانہ ادا کئے بغیر مملکت سے روانگی کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم جن افراد کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے ان کےلیے ضروری ہے کہ وہ پروازیں دستیاب ہوتے ہی جلد از جلد مملکت سے روانہ ہوجائیں۔
کنٹرول روم ہیلپ لائنزٔ بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سفارت خانے اور قونصل خانے نے سعودی عرب میں ہندوشتںی شہریوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کے ساتوں دن فعال کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔ُسفارت خانہ ہند ریاض ٹیلی
: فون
96654412016
+ ,
966542126784
+
8002471234
(
ٹول فری؛ صرف سعودی عرب کے اندر سے
کالز کے لیے واٹس ایپ-
536216082
-966+
صرف پیغامات
ایُ میل
cw.riyadh@mea.gov.in
انڈین
قونصل جنرل، جدہ
ٹیلی فون
;966-12-2614093+
966-556122301
+
واٹس ایپ
536209704
-966+
صرف پیغامات
ای میل
pbskcgi@gmail.com
ہندوستانی برادری تازہ معلومات کے لیے سفارت خانے کے سرکاری سوشل میڈیا
اکاؤنٹس کو فالوکر سکتی ہے
ایکس
X(: @IndianEmbRiyad
فیس بک
IndiainSaudiArabia
indianembriyadh : انسٹاگرام



