"عمان کے 56ویں قومی دن کے حوالے سے پاکستان سوشل کلب کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد "

مسقط – (پریس نوٹ) پاکستان سوشل کلب مسقط کی جانب سے ریاست عمان کے 56 وین قومی دن پر ایک پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا۔ کلب کی میڈیا ڈائریکٹر محترمہ عذرا علیم کے جاری پریس نوٹ کے مطابق تقریب کا آغاز حافظ بلال مبشر نے عطرت آیات قرآنی سے کیا۔ جس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ۔
چیئرمین پاکستان سوشل کلب عمان نے استقبالیہ کلمات میں صاحب جلالہ سلطان ہیثھم بن طارق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمان کے 56 ویں قومی دن نیز البوسعیدی خاندان کی حکمرانی کے 282 ویں جشن پر تمام عمانیوں کو عمان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔ نیز عمان و پاکستان کے مابین خیر سگالی اور باہمی یک جہتی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔
مہمان خصوصی عزت مآب سفیر پاکستان کی آمد پر چیئرمین پاکستان سوشل کلب عمان محمد ندیم عظیمی صائب، جنرل سیکریٹری کاشف احمد زعیم ، فینانس سیکرٹری عمران طور اور دیگر بورڈ ممبران نے پھولوں کا گلدستہ پیش کئے اور عمان کے روایتی انداز میں ڈھول تاشوں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیز مہمانوں کو عمان کے مخصوص روایتی شال پوشی کر کے خیر مقدم کیا گیا۔
پاکستان سوشل کلب عمان کے عہدیداران قمر ریاض، ناظمہ اورعذرا علیم نے عمان کے قومی دن کے حوالے سے عمان کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان سوشل کلب کے فنانس سیکرٹری عمران طور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے عمان میں مقیم کئی پاکستانی خاندانوں کے لیے عمان ان کا وطنِ ثانی ہے ۔
جناب ارشد علی خان نے اپنے خطاب میں عمان کی ترقی و خوشحالی میں پاکستانیوں کی بیش بہا خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تاریخ کے اس سنہرے دور کا ذکر کیس جب عمان کی ترقی کے ابتدائی دنوں میں کئی شعبوں کی بنیاد پاکستانیوں نے ڈالی تھی جن میں صنعت و حرفت، بینکنگ ،تعمیراتی منصوبے جن میں بالخصوص شاہراہیں ،پل اور بلند و بالا رہاشی و تجارتی مراکز کے منصوبے شامل رہے۔
عزت مآب سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں صاحب جلالہ سلطان ہیثھم بن طارق کی شاندار قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا اور عمانی عوام کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور عمان میں پاکستان کے اعلی سطح پر کیے جانے والے دوروں کا بھی ذکر کیا۔ انھوں کہا کہ عمان میں مختلف شعبوں میں پاکسانیوں کے ناقابلِ فراموش خدمات کی ستائش کی۔
سفیرپاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر نے اس موقع پر عمران رشید کی پاکستان سوشل کلب عمان کی بنائی گئی ویب سائٹ کاافتتاح بھی کیا۔ عمان کے حارث الحارثی اور ان کے ہمنوا نے عمان کے ملی نغموں کا بھرپور جادو بکھیرا۔ اس کے ساتھ ساتھ احسن بٹ اور دیگر نوجوانوں نے پاکستانی ملی نغمے بھی پیش کیے۔
اختتام سے پہلے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں اور کمیونٹی کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے کے اعتراف میں عمان میں مقیم چند شخصیات کو لوح سپاس حسن کارکردگی سے نوازہ گیا جن میں سہیل قدیر، ڈاکٹر رابعہ، سید شاندار علی شاہ بخاری، ملک مظہر علی، محمد علیم انیس شامل تھے۔تقریب کے دوران عمان چیمبر آف کامرس کے نتائج کا اعلان جیسے ہی ہوا تو پورا ہال تالیوں اور مبارکباد کے پیغامات سے گونج اٹھا۔
کیونکہ جناب احمد سبحانی 100 ووٹ کی اکثریت سے جیت کر چیمبر آف کامرس کے بورڈ ممبر کا عہدہ پانے والے پہلے پاکستانی بنے۔ تقریب کے آخر میں پاکستان سوشل کلب عمان کی عبوری کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کاشف احمد زعیم نے عمان کے 56ویں قومی دن کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں صاحب جلالہ سلطان ہیثھم بن طارق کی درازیٔ عمر اور عمان و پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام نیز دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیہ کلمات بھی پیش کیے۔ انھوں نے مہمان خصوصی عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ نیز میاں محمد ریاض کے حسب روایت بھرپور تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔
نیز پاکستان سوشل کلب عمان کے عہدیداران محمد ندیم عظیمی، زاہد شکور ،عمران طور، کلیم اختر ، قمر ریاض جون ولیم، چودھری اشرف ،عثمان لکھن ، ڈاکٹر مظہر حسین خان، سید شاندار علی شاہ بخاری اور اس پروقار تقریب کی دیدہ زیب تزئین و آرائش اور بہترین انتظامی امور کے لیے بالخصوص عذرا علیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس پروقار تقریب میں عمان اورطپاکستان کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران بلال حسن، سلمان طارق،حافظ عبدالمنان اور عامر صفدر کے ساتھ دیگر عملہ بھی شامل رہا۔
ادارہ عمان پاکستان باہمی دوستی کی جانب سے اخمت حیات راجہ، فہد اویس منیر، ڈاکٹر طارق امین اور ڈاکٹر جمیل حیدر نے شرکت فرمائی جبکہ عمان کی اہم شخصیات میں عبد الحمید آدم، میاں محمد ریاض، شاہد بشیر، محمد صادق، فہمید الدین، عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جناب محمد منیر، اقبال جعفر، سید آفتاب گیلانی، خوشنود علی ساہی، افتخار خان، خالد احسان مقبول احمد شیخ، آصف شکیل، امتیاز کھوکھر، رانا عزیز قمر،سجاد احمد،رضوان احمد، محمد ابراھیم ،سید جمیل زیدی،شںیر احمد ندیم محسن شیخ،چودھری شکور ،ڈاکٹر ھیکڑو، ڈاکٹر دلیپ کمار دولتانی، ڈاکٹر،عانر حمزہ عاصم,تیمور اختر، اور سندھی کمیونٹی کے کئی معزز اراکین ،رائز اینڈ شائنگ، کے ممبران،سوشل میڈیا کے نمائندے اور مقامی شخصیات میں
ڈاکٹر حمید العامری، ڈاکٹر عبداللہ، جمیل یعقوبی، نصر اللہ بلوچ اس کے علاؤہ بنگلہ دیش کلب عمان کے جنرل سیکرٹری اور دیگر ڈائریکٹر صاحبان نے اپنی شرکت سے محفل کو پر وقار بنایا۔



