جنرل نیوز

دعوت دین و اشاعت دین کی جد وجہد میں زکوٰۃ و اعانتوں سے تعاون کرنے مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی اپیل

مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جو کہ انبیائی فریضہ اقامت دین کو اپنا نصب العین بنا کر گذشتہ 75 سالوں سے ملک کے طول و عرض میں اقامت دین‘ دعوت دین اور اشاعت دین کی انتہک جد وجہد میں مصروف ہے۔

 

مولانا نے مزید کہا کہ ملک میں فسطائی اور اسلام دشمن طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام اور سدّ باب کے لئے ضروری ہے کہ خالق کائنات کی طرف انسانوں کو متوجہہ کیا جائے اور زندگی کے تمام معاملات میں کتاب ہدایت اور محسن انسانیتﷺ کی رہنمائی سے باشندگان ملک کو واقف کروایا جائے۔ جماعت اسلامی ہند ملک میں اسی جد وجہد میں مصروف و سرگرم عمل ہے۔ قرآن مجید‘ احادیث نبویؐ اور اسلامی لٹریچر کو ملک کی علاقائی زبانوں میں تیاری‘ مختلف زبانوں میں رسائل کی اشاعت اور حکمت و موعظت کے ساتھ برادران وطن کو خالق حقیقی سے جوڑنے کی کوشش۔جماعت اسلامی ہند کا منفرد کارنامہ ہے۔الحمد للہ! جماعت کی کوششوں سے ہندوستان کی 17 زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔

 

عصر حاضرکی معرکۃ الآراء تفسیر ”تفہیم القرآن“ کے تلگو ترجمہ کے نسخے بھی شائع ہوئے اور بڑی تعداد میں تلگو زبان میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امیر حلقہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نا گہانی صورتحال‘ آفات ارض و سماوی اور قدرتی مصائب کے موقع پر ریلیف کے ذریعہ پریشان حال لوگوں کی بازآبادکاری کا کام بھی بروقت کرتی آرہی ہے۔ اس طرح ملت میں تعلیمی و معاشی استحکام لانے‘ غریبوں‘ ضرورتمندوں و کمزور طبقات کی مدد کے لئے بلا سودی ادارے‘ مدارس‘ ہاسپٹلس اور تکنیکی تربیتی ادارے قائم کیے گئے ہیں تاکہ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ملت کے ہونہار مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی امداد دی جاتی ہے مفت کمپیوٹر ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے‘ یتامیٰ کی تعلیم و تربیت کا نظم بھی ہے۔

 

اس کے علاوہ معذور طلباء و طالبات کے لئے خصوصی ادارہ آئی آئی سی ڈی قائم ہے۔مولانا نے کہا کہ باشندگان ملک میں دعوت دین اور اصلاح معاشرہ کے کام اور دیگر تمام خدمت خلق کے کام اہل خیر کے تعاون سے ہی انجام پاتے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک میں فی سبیل اللہ مدد کے تحت زکوٰۃ اور خصوصی اعانتیں‘ اقامت دین کی سربلندی میں معاون و مدد گار بنیں گی۔ عامتہ المسلمین سے امیر حلقہ نے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح جماعت کے بیت المال میں دل کھول کر حصہ لیں اور جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے مقامی دفاتر پر راست یا فون 9704049991 کر کے تعاون کیا جاسکتا ہے

 

۔ان تمام کاموں میں جماعت کی ذیلی تنظیمیں ایس آئی او‘ جی آئی او‘ ایم پی جے‘ آئیڈل ٹیچرس اسوسی ایشن‘ ڈاکٹرس اسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن‘ پی ایس ایف‘ ایچ ڈبلیو ایف اور الخیر سوسا ئٹی بھی اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔درج ذیل اکاونٹ پر بھی اعانتیں جمع کرسکتے ہیں۔

 

Jamaat-e-Islami Hind Telangana

Central Bank of India

Branch Charminar

A/c.No.3008831345

IFSC CODE: CBIN0281048

PAN: AAATJ3324L

Mob/Wtsapp : 9704049991

متعلقہ خبریں

Back to top button