نیشنل

وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں آج سماعت ۔ سینئر وکلا کو تعمیر ملت کی قانونی ٹیم کی معاونت

حیدر آباد – 19 مئی ( پریس نوٹ ) معتمد عمومی تعمیر ملت جناب عمر احمد شفیق نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف 20 مئی کو سپریم کورٹ میں جن درخواستوں کی سماعت ہو رہی ہے، کل ہند مجلس تعمیر ملت کے وکلا کی ٹیم بھی سینئر وکلا کی معاونت کر رہی ہے

 

اور کہا کہ 5 مئی کو جو سماعت ہوئی اس میں عدالت نے دونوں فریقین کو Synopsys یعنی خلاصہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس سلسلہ میں تعمیر ملت کے وکلا نے بھی اپنی رپورٹ سینئر وکلا کے حوالہ کرتے ہوئے عبوری راحت (Note for Interim Relief) کے لئے مجموعی طور پر 53 صفحات پر مشتمل نوٹ عدالت میں داخل کر دیا۔ تعمیر ملت کے وکلاء کی ٹیم ایڈوکیٹس فرحت جہاں اور کیف دہلی میں موجود ہیں جبکہ جناب برکت علی خان ایڈوکیٹ 20 مئی کو صبح دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت نے اپنی پہلی پیٹیشن میں تین ضروری نکات پر عدالت سے حکم التوا کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا اور اس مرتبہ تعمیر ملت کے وکلا دوسرے سینئر وکلا کے ساتھ تال میل کے ذریعہ یہی کوشش کریں گے کہ وقف ترمیمی قانون پر مکمل سماعت اور عدالت کے فیصلہ تک اس غیر قانونی وقف ایکٹ پر مکمل حکم التواء جاری کیا جائے اور کسی بھی ریاست میں اس کے نفاذ و عمل آوری پر قانونی روک لگائی جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت قوم وملت کے مفادات کے لئے ہمیشہ حکومتوں سے کسی بھی قسم کی مفاہمت کئے بغیر مفادات عامہ کو ترجیح دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تعمیر ملت نے بھی وقف کے غیر دستوری قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button