انٹر نیشنل

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ – فوج نے پارلیمنٹ سے اپوزیشن قائدین کو گرفتار کرلیا

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کے روز ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ شمالی کوریا کے لیے ہمدردی

 

کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے قوم سے خطاب کے دوران ٹی وی چینل پر کیا،ملک میں مارشل لاء کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے مبینہ طور پر اپنے  اراکین پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

 

دوسری جانب فوج پارلیمنٹ میں داخل ہوگئی ہے اور اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔جس کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

 

صدر یون سک یول نے کہا کہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ فورسز سے خطرہ دور کرنے اور آزاد جنوبی کوریا کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے خلاف کام کرنے والی طاقتوں کا خاتمہ کرنے اور ملک کے آزاد، آئینی نظام کی حفاظت کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button