جنرل نیوز

پولیس کانسٹیبل کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ تلنگانہ کے کاغذ نگر میں واقعہ

حیدرآباد: قلب پر حملہ کی وجہ سے ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے کاغذ نگر میں پیش آیا۔

 

ایسگاؤں پولیس اسٹیشن سے وابستہ 55 سالہ دیانند کل رات ڈیوٹی پر متعین تھے وہ گشتی ڈیوٹی پر تھے کہ مارکیٹ علاقے میں ان کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ گر پڑے۔

 

انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button