انٹر نیشنل

سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں۔ پلیٹ فارم کا اجراء

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں برسرے کار غیر ملکیوں کے بچوں کے لئے اعلی تعلیم کا حصول یہاں ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔ لیکن گزشتہ روز وزارت تعلیم کا ایک اعلان  خارجی بچوں کے لئے ایک نوید بن کر آیا جس میں سعودی عرب نے 160 ممالک کے طلبہ کی سہولت کے لیے “ادرس فی السعودیہ” (سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں) کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ وزارت تعلیم اس کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کرے گی۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے مختصر مدتی اور طویل مدتی تعلیمی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور سکالرز کو فائدہ ہوگا۔ انہیں یہ ویزا جاری کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی ویزے کے اجرا کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں اور ریسرچ سینٹر اور انسٹی ٹیوٹ سے جوڑنا ہے۔

وزارت تعلیم نے بتایا کہ یہ ویزہ اساتذہ اور اسکالرز کو بھی جاری کیا جائے گا۔ مختصر مدتی ویزا ایک سال کا ہوگا اور طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 160 ممالک کے طلبہ اس سکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں مملکت میں تعلیمی کارروائی کو آسان بنایا جائے گا۔ غیرملکی طلبہ کے لیے اسپانسر کی شرط نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button