تلنگانہ

حیدرآباد میں 3 اکتوبر سے ٹریفک پولیس کے سخت قوانین _ اسٹاپ لائن کراس کرنے پر بھی جرمانہ

حیدرآباد۔ یکم اکتوبر (اردولیکس) حیدرآباد میں 3 اکتوبر سے ٹریفک پولیس کے قواعد سخت ہوگئے ہیں جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ٹریفک پولیس اس کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کرے گی۔ مہم کے دوران پارکنگ میں رکاوٹوں اور غیرمجاز قبضوں کو برخاست کرنے کی سرگرمیوں میں شدت پیدا کی جاۓ گی۔

 

سڑکوں کے کنارے غیر مجاز قبضے کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاۓ گا اور ان قبضوں کو برخاست کیا جاۓ گا۔ جرمانے 100 روپے سے لے کر 1000 روپے کے درمیان ہوں گے۔ ٹو وہیلر گاڑیوں کو لے جانے کے چارجس 200 روپے اور جرمانہ 100 روپے ہوگا۔فور وہیلر گاڑی کو لے جانے کے چارجس 600 روپے اور جرمانہ 100 روپے ہوگا۔ سگنل کے قریب اسٹاپ لائن پار کرنے پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

کمشنر پولیس سی  وی آنند نے تمام تجارتی اداروں کے مالکین جنہوں نے فٹ پاس پر قبضے کر لئے ہیں سے درخواست کی ہے کہ وہ  رضا کارانہ طور پر جگہ کو خالی کر دیں تا کہ ٹریفک کے بہاو میں آسانی پیدا ہو سکے یا پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔ راہگیروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے حیدرآباد ٹریفک پولیس اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکین کو  جرمانہ عائد کیا جاۓ گا۔ تمام گاڑی سواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button