انٹر نیشنل

امریکہ میں برفانی طوفان سے 31 ہلاک _ سڑکوں پر ہر جگہ برف

سپر پاور امریکہ کو برفانی طوفان سے زبردست تباہی کا سامنا ہے آرکٹک دھماکے کی وجہ سے 48 ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مشرقی امریکہ میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ شدید برفانی طوفان کی وجہ سے نیویارک ایک جنگی علاقہ دکھائی دے رہا ہے۔ برف کے ڈھیر لگنے سے  ہر طرف لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ شدید سرد ہواؤں کے باعث ملک بھر میں اب تک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں ۔ برقی کی سربراہی میں تعطل کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد تاریکی میں ہیں ۔

گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ نیویارک کی صورتحال جنگی علاقے سے ملتی جلتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں چل نہیں پا رہی ہیں۔ حکام نے انکشاف کیا کہ بفیلو کے کچھ علاقوں میں 2.4 فٹ برف پڑی ہے  حکام طوفان کے دوران لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button