Uncategorized

حکومت کنواروں پر مہربان، ہندوستان کی اس ریاست میں غیرشادی شدہ مرد و خواتین کو دیا جائے گا وظیفہ

چنڈی گڑھ: ہریانہ حکومت کنواروں پر مہربان نظرآتی ہے ریاستی حکومت نے ہریانہ میں جلد ہی غیر شادی شدہ افراد کو وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر نے یہ فیصلہ عوامی ڈائیلاگ پروگرام کے دوران ایک 60 سالہ غیر شادی شدہ شخص کے مطالبہ پر لیا ہے۔ 45 سے 60 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ مرد اور خواتین کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔یہ پنشن صرف ان بیچلرز کو دی جائے گی جن کی سالانہ آمدنی 1.80 لاکھ سے کم ہوگی۔

 

 

چیف منسٹر کے دفتر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم سے 1.25 لاکھ غیر شادی شدہ افراد کو پنشن کا فائدہ ملے گا۔ ہریانہ حکومت ایک ماہ کے اندر اس اسکیم کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسکیم کے نفاذ کے بعد ہریانہ کنواروں کو وظیفہ دینے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔انھیں ماہانہ 2750 روپئے وظیفہ کی شکل میں دئیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button