انٹر نیشنل

نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

جدہ _ 7 جولائی ( اردولیکس) محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کردیا گیا، 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا جبکہ ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے  اور وہ اس روح پرور تقریب کا حصہ رہے ۔

 

اس سے قبل کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو مخصوص ٹرک سے مخصوص راستے سے  مسجد الحرام تک لایا گیا۔ غلاف کعبہ کومسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے 15 افراد کو فنی تربیت فراہم کی گئی جن میں غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کے انجینئرز اور فنی شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔گزشتہ دو  سال سے  غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب اب ہر سال یکم محرم کو منعقد ہورہی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button