جرائم و حادثات

حیدرآباد میں تقریبا 3 کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا _ بس میں منتقل کیا جا رہا تھا سونا

حیدرآباد _ 7  جولائی ( اردولیکس) ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے عہدیداروں نے حیدرآباد میں بڑی مقدار میں سونا ضبط کیا ہے ۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ ضبط کیے گئے سونے کی کھلے عام مارکیٹ میں قیمت 2.9 کروڑ روپے تک ہوگی۔ حکام نے یہ سونا کولکتہ سے حیدرآباد ایک بس میں لے جانے کے دوران پکڑا۔ ڈی آر آئی حیدرآباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سونا چار کلو گرام تک ہے۔ حکام نے اسے ایک خفیہ اطلاع پر پکڑ لیا ۔ اور دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ دونوں افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کپڑوں میں سونا سمگلنگ کرتے تھے۔ کل 3,982.25 گرام سونا ضبط کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کسٹم ایکٹ کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button