نیشنل

مغربی بنگال میں وقف بل کے خلاف منظم احتجاج کے دوران تشدد – 110 افراد گرفتار

مغربی بنگال پولیس نے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران مسلم اکثریتی ضلع مرشد آباد میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں 110 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج مالدہ، مرشد آباد، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ اضلاع میں پھیل گیا، جس کے دوران توڑ پھوڑ، پتھراؤ اور سڑکوں کی ناکہ بندی جیسے واقعات پیش آئے۔ تمام متاثرہ اضلاع میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور صرف مرشد آباد میں ہی 110 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق، سوتی علاقے سے تقریباً 70 اور شمشیر گنج سے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح حالات کشیدہ ضرور تھے، لیکن کسی نئے تشدد کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button