انٹر نیشنل

سعودی عرب – ایک خاتون نے بصارت سے محروم افراد کے لیے “سمارٹ شو” تیار کیا

ریاض ۔ کے این واصف

 سعودی خواتین کا ہر شعبہ حیات میں اپنی موجودگی درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک تازہ اطلاع کے مطابق سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچوئل پراپرٹی نے بصارت سے محروم افراد کے لیے تیار کیے گئے “سمارٹ شوز” کو نیشنل میڈیکل انووینشن کے طور پر رجسٹر کر لیا۔

 

اخبار 24 کے مطابق سعودی خاتون موجد ابتسام صالح العنمی کے نام پر رجسٹر ہونے والے اسمارٹ شوز میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جن سے بصارت سے محروم افراد کو سہولت ہو گی اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔

 

اسمارٹ شوز استعمال کرنے والے افراد کو چلنے (واک) کے دوران کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے پر شوز میں نصب حساس سینسرز انہیں مطلع کر سکیں گے۔ حساس سینسرز کسی بھی معمولی سے بھی رکاوٹ کو نوٹ کرتے ہی سگنل دیں گے جبکہ وائبریٹر بھی موجود ہے

 

جو وارننگ سگنل اسمارٹ فون کو ارسال کردے گا جس سے شوز پہننے والے شخص کو احساس ہو جائے گا اور وہ اپنا راستہ درست کر سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button